محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خاں بھٹی کے خلاف کڑوروں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس پر محمد خاں بھٹی کو باضابطہ کر فتار کرکے برآمدگی کروائی گئی۔ اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا۔