ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور، نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ کوارٹر میں ہدایات جاری کردیں کہ اینٹی کرپشن کے زیر حراست تمام ملزمان کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوکسی بھی سطح پر سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، اور واٹس اپ گروپ میں شیئر نہیں کی جائیں گی اور ملزمان کے ساتھ کسی بھی قسم کی مارپیٹ یا تشدد کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔