اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے اکاؤنٹنٹ جبران بٹ کو گرفتارکر لیا ۔ملزم نے لاء افسران کی تنخواہوں کی مد میں ایک کروڑ 10لاکھ روپےکی کرپشن کی اینٹی کرپشن انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی