ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ کوارٹر میں ہدایات جاری کردیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا اور لائن اآف کنٹرول پر شہید ہونے سوالے فوجی ، پولیس اہلکاران ، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاران اور عام شہری جو کہ شہید ہو چکے ہیں کے اہل خانہ کی سہولت کے لئے فرنٹ  ڈیسک قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ فرنٹ ڈیسک صرف شہدا کے ورثا کی شکایات کے جلد ازالے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔