محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور اور اس کے ذیلی اداروں کو اس بات کا پتا چلا ہے کہ صوبہ بھر میں کچھ گروہوں اور تنظیموں نے اینٹی کرپشن کے نام پر غیر قانونی دفاتر کھول رکھے ہیں ۔ جس کی وجہ سے یہ گروہ اور تنظیمیں عوام الناس اور سرکاری ملازمین کو ہراساں کر رہے ہیں اور اپنے ناجائز اور غیر قانونی مفادات حاصل کر رہے ہیں ۔ ایسی تنظیموں اور گروہوں کے سد باب کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور، نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، کو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ ان غیر قانونی گروہ اور تنظیموں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف محکمہ پنجاب پولیس کی مدد سے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ کیونکہ یہ تنظیمیں ایک طرف محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہیں ہیں اور دسری طرف سرکاری ملازمین کو بلیک میل کر کے اپنے غیر قانونی مفادات حاصل کر رہیں ہیں۔